وادی کشمیر میں ریل خدمات3روزز کے بعد بحال

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بدھ کو تین روز بعد بحال کردی گئیں۔ خیال رہے کہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات کو منگل کے روز تین دنوں کی معطلی کے بعدبحال کیا گیا تھا۔ وادی میں ریل خدمات 2 جولائی کو علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے دیالگام اننت ناگ میں ایک مسلح تصادم کے دوران ہوئی شہری ہلاکتوں کے خلاف دی گئی ’کشمیر بند‘ کی کال کے پیش معطل کی گئی تھیں۔
تاہم 3 جولائی کو ضلع پلوامہ کے بامنو نامی گاؤں میں ایک اور مسلح تصادم شروع ہونے کے بعد یہ خدمات جنوبی کشمیر میں مسلسل تین دنوں تک معطل رکھی گئیں۔ بامنو میں چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے والا مسلح تصادم منگل کو تین مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوا۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ہم نے بڈگام اور بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات کو منگل کے روز ہی بحال کردیا تھا‘۔ انہوں نے بتایا ’مقامی سول و پولیس انتظامیہ کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد سری نگر اور بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر چلنے والی تمام ٹرینوں کی معمول کی آمد و رفت آج صبح بحال کردی گئی‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rail service resumes in kashmir valley in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply