کشمیر میں ریل سروس پھر بند، لوگ پریشان

سری نگر: جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو ایک بار پھر معطل کردیا گیا ہے۔ ریل خدمات کو عیدالفطر کے پیش نظر ایک دن کے لئے معطل رکھنے کے بعد منگل کو ہی بحال کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خدمات کو ایک بار پھر معطل رکھنے کا فیصلہ احتیاطی اقدامات کے طور پر لیا گیا ہے، کیونکہ بقول ان کے کچھ شرپسندوں نے منگل کے روز ریلوے املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔
ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ہم نے ریل خدمات کو احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل رکھا ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’ریل خدمات کو معطل رکھنے کا فیصلہ کچھ شرپسندوں کی جانب سے ریلوے املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے پیش نظر لیا گیا ہے‘۔ دریں اثنا ریل خدمات کی معطلی کے سبب ہزاروں مسافروں کو بدھ کے روز شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کے سبب وہ وقت پر اپنے دفاتر کو نہیں پہنچ پائے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rail service in kashmir suspended again in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply