پونچھ ۔راؤلا کوٹ کے درمیان راہ ملن بس سروس معطل

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ چند دنوں سے جاری کشیدگی کے پیش نظر چکن داباغ کراسنگ پوائنٹ پر ہونے والی دوطرفہ تجارت معطل کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار پونچھ راولاکوٹ راہِ ملن بس سروس بھی پیر کو معطل کی گئی۔ پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’شبانہ فائرنگ کے نتیجے میں ٹریڈ فیسلی ٹیشن سنٹر چکن دا باغ اور کچھ پولیس چوکیوں کو نقصان پہنچا ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر آج چکن دا باغ پوائنٹ پر کوئی تجارت نہیں ہوئی‘۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا ’اگرچہ پیر کی علی الصباح سے دونوں طرف کی بندوقیں خاموش ہیں، تاہم صورتحال بدستور کشیدہ بنی ہوئی ہے‘۔
دریں اثنا چکن دا باغ کے راستے ہر پیر کو ضلع پونچھ اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے درمیان چلنے والی راہِ ملن بس سروس بھی پیر کو معطل کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بس سروس کی معطلی کا فیصلہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو مسافر آج اس بس کے ذریعے سفر کرنے والے تھے، کو معطلی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 8 جولائی کو ایل او سی پر ہند و پاک افواج کے مابین گولہ باری کے تبادلے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rah e milan bus service between india and pakistan suspended in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply