وزیر خارجہ شاہ محمود اور پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو نے مظفر آبا دمیں عید قرباں منائی

مظفر آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دوشنبہ کو پاک مقبوضہ کشمیر کے دارالخلافہ مظفر آباد میں عیداالالضحےٰ کی نماز ادا کی۔ یہ دونوں اس سال پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرنے ان کے ساتھ عید الاضحےٰ منانے کے لیے اتوار کی رات میں ہی مظفر آباد پہنچ گئے تھے۔ان دونوں نے پاک مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر کے ساتھ مظفر آباد کی عید گاہ میں نماز عید ادا کی اور دن بھر مظفر آباد میں ہی رہے ۔اور اہیں قربانی بھی کی ۔بعد ازاں قریشی نے ایک اجتماع سے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو مبارکباد دینے آئے تھے کیونکہ وہ چین سے ان کے حق میں سرٹی فیکٹ لانے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے ان سے کہا کہ جائیں اور اپنے وزیر اعظم عمران خان سے کہیں کہ وہ جب بھی اقوام متحدہ میں کشمیر کا کیس پیش کریں گے چین ان کا ساتھ دے گا۔قریشی نے کشمیریوں کو اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنے کشمیر بہن بھائیوںکی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ایک پلیٹ فارم پر آجائیں۔ نیز پاکستان کو اس معاملہ پر ہم آہنگ اور متحد ہو جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مابین اختلافات ہیں ،لیکن کشمیر کے معاملہ پر ہم میں کوئی اختلاف رائے نہیں ہے۔اگر اس مسئلہ پر کوئی اختلاف ہوتا تو ایک مشترکہ قرار داد منظور نہ کی گئی ہوتی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Qureshi bilawal spend eidul azha in ajk to show solidarity with kashmiri people in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.