نیشنل کانفرنس بلدیاتی و پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی:فاروق عبداللہ

سری نگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انتباہ دیا ہے کہ جب تک آئین کے آرٹیکل 35۔اے کے تحفظ کے لیے مرکز موثر اقدمات نہیں کرتا نیشنل کانفرنس بلایاتی اداروں اور پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔

واضح ہو کہ آئین کی دفعہ35اے کی آئینی و قانونی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے کور گروپ نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ جب تک مرکز اور ریاستی حکومت اس معاملہ پر اپنا موقف واضح نہیں کر دیتیں اور عدالتوں کے اندر اور باہر دفعہ 35اے کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات نہیں کرتیں نیشنل کانفرنس انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

واضح ہو کہ ریاستی حکومت نے گذشتہ ہفتہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Protect article 35 a or nc will boycott local body polls farooq abdullah in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply