مولانا آزاد اردو یونیورسٹی حیدر آباد میں کشمیر طلبا سے اظہار یکجہتی مارچ

حیدرآباد: جنوبی ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)میں گذشتہ شام طلبہ یونین نے وادی کشمیر میں تشدد کے خلاف اور وادی میں احتجاج کر رہے طلبا سے اظہار یگانگت کے طورپر ایک پ±رامن احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ اس مارچ کا آغاز طلبا یونین کے دفتر سے ہوا اور اس کا اختتام یونیورسٹی کے باب الداخلے پر ہوا جہاں یونین کے صدر اور سکریٹری نے احتجاجی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ احتجاجی مارچ میں شریک طالب علموں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ طلبہ یونین صدر تجمل اسلام نے الزام لگایا کہ ہندوستانی عوام کی خاموشی کشمیر میں نسل کشی کے لئے ذمہ دارہے۔انہوں نے ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیری عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے کہا ’محترمہ مفتی نے گذشتہ برس امن کو پنپنے کا موقعہ دینے کی اپیل کی، لیکن خود عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کی سمت میں عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا‘۔.تجمل اسلام نے کہا ’تعلیمی اداروں کو جھڑپوں کے مقامات بنانا ہندوستان کی جمہویت کا نیا چہرہ ہے‘۔انہوں نے حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک کشمیری نوجوان کو ایک فوجی جیپ کے ساتھ بندھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’ کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے‘۔ تجمل نے کہا کہ مانو طلبہ یونین کشمیر میں ضمنی انتخابات کے دوران مارے گئے 9 کشمیری نوجوانوں کے سوگواروں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ’ہم ڈگری کالج پلوامہ کے طلبا پر حملے کی بھی، جس میں 50 سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے تھے، پ±رزور مذمت کرتے ہیں‘۔ طلبہ یونین صدر نے کہا ’مرکزی سرکار کی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں غفلت اور پی ڈی پی بی جے پی سرکار کی لوگوں تک پہنچنے میں ناکامی نے وادی میں ایک شدید نوعیت کا بحران پیدا کیا ہے‘۔ یونین کے سکریٹری نے الزام لگایا کہ حکومت کی سرپرستی میں ہورہے تشدد نے کشمیری عوام کو پتھر بازی پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ’کشمیر میں کوئی بھی تفریح کے لئے پتھر بازی نہیں کرتا‘۔انہوں نے اعادہ کیا کہ مانو طلبہ یونین کشمیری طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pro kashmir demo in hyderabad varsity in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply