جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں بدھ سے گورنر راج نافذ ہوگیا۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ریاستی امورفوری طور پر گورنر کو سونپنے کے لیے گورنر راج قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

گورنر این این ووہرہ نے منگل کومرزکزی وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں انہوں نے سفارش کی تھی کہ چونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ اتحاد توڑ دیا ہے اور وزیر اعلیٰ مفتی محبوبہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اس لیے ریاست میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے۔

چونکہ مسٹر کووند تین روزہ غیر ملکی دورے پر ہیں اس لیے انہیں یہ سفارش نامہ سورینیم ،جہاں وہ فی الحال مقیم ہیں،پہنچا دیا گیا۔جس وقت منگل کوگورنر نے تجویز بھیجی تو مسٹر کووند پہلے ہی ا یتھنز سے سورینیم روانہ ہو چکے تھے۔

اور جیسے ہی وہ سورنیم کے پارامریبو زیندرجی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے انہیں گورنر کا مکتوب پیش کیاگیا جس پر انہوں نے ہوائی اڈے پر ہی اپنی مہر تصدیق ثبت کر دی۔اور جموں و کشمیر کا نظم و نسق فوری طور پر گورنرکو سونپ دیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President kovind approves governors rule in jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply