لیفٹننٹ فیاض کے قتل کے الزام میں مطلوب تین انتہا پسندوں کو پکڑوانے پر انعام کا اعلان

سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں تین انتہا پسندوں کے پوسٹر چسپاں کئے ہیں جن میں انہیں فوجی لیفٹیننٹ عمر فیاض پرے کے قتل کے معاملے میں مطلوب قرار دیا گیا ہے۔ ضلع پولیس شوپیان کی جانب سے چسپاں کئے گئے ان پوسٹروں میں مطلوب انتہا پسندوں کا پتہ بتانے والوں کے لئے ’معقول انعام‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انگریزی زبان میں لکھے گئے ان پوسٹروں میں پولیس نے تین انتہا پسندوں کی تصویریں لگائی ہیں اوردعویٰ کیا ہے کہ یہ لیفٹیننٹ عمر فیاض کے اغوا اور قتل میں ملوث ہیں۔ پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ تینوںانتہا پسند عمر فیاض کے قتل کے علاوہ متعدد انتہا پسندانہ کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مجرموں کا پتہ بتانے والوں کو معقول انعام دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شناخت پوشیدہ رکھی جائے گی۔ پوسٹروں میں انتہا پسندوں کی شناخت عباس احمد بٹ، غیاث الاسلام اور اشفاق ٹھوکر کے بطور ظاہر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ مشتبہ انتہا پسندوں نے 9 اور 10 مئی کی درمیانی رات کو ضلع شوپیان کے بٹہ پورہ نامی گاؤں میں لیفٹیننٹ عمر فیاض کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ مقتول فوجی افسر کی لاش 10 مئی کی صبح ضلع شوپیان کے حرمین چوک میں پائی گئی تھی۔ ضلع کولگام کے یاری پورہ کے رہائشیعمر فیاض بٹہ پورہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ عمر نے حال ہی میں فوج جوائن کرلی تھی اور تعطیلات پر آئے ہوئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Posters of militants involved in lt umars killing appear in shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply