شمالی کشمیر میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کر کے ایک پولس اہلکار کو ہلاک کر دیا

سرینگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج صبح سکیورٹی فورس کی ایک تحقیقاتی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ میں سوپور کے جنگلوں میں دہشت گردوں کے روپوش ہونے کی اطلاع پر سکیورٹی فورس اور اسپیشل گروپ نے ایک خصوصی مہم چلائی لیکن جیسے ہی فوجی جوان وہاں پہنچے تو وہاں گھات لگا کر بیٹھے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔
اس حملے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔ جائے حادثہ پر اضافی سکیورٹی دستہ بھیجا گیا ہے اور پورے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے۔ آخری خبر ملنے تک جھڑپ جاری تھی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Policeman killed in baramulla attack in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply