کشمیر کے ضلع شوپیان میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال

سری نگر:سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں آزادی حامی احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیان کے پنجورہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مذکورہ علاقہ میں مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ تاہم جب سیکورٹی فورسز علاقہ کو محاصرے میں لے رہے تھے تو لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔
سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا استعمال کیا جس کا مظاہرین پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ بعد میں سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔
فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کی حالیہ وارننگ کہ جنگجوؤں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، کے باوجود وادی کشمیر میں لوگ جنگجوؤں کی مدد کے لئے سڑکوں پر نکل آرہے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police use teargas shells to disperse protestors in shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply