پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے واپس آنے والے ٹرک سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے جموں آنے والے ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر اوڑی میں ناکہ بٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کو پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے واپس لوٹنے والی ایک ٹریک کی تلاشی کے دوران پولیس کو اسلحہ و گولہ بارود بشمول چینی ساخت کا ایک پستول، اس کی دو میگزینیں اور 14 راؤنڈس، چار اے کے میگزینیں، ان کے 120 راؤنڈ اور 2 چینی ساخت کے گرینیڈ برآمد ہوئے۔ ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر سرحد کے دونوں پار سے تجارت کا آغاز 2008 میں ہوا، لیکن گذشتہ 9 برسوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے واپس آنے والے کسی ٹرک سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے گئے۔ تاہم ماضی میں کئی ایک مرتبہ پاکستانی مقبوضہ کشمیرسے آنے والی ٹرکوں سے منشیات برآمد ہوئیں جس کے سبب آر پار تجارت کو کئی ہفتوں تک معطل رہنا پڑا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police recover arms explosives from goods truck at loc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply