مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقید ت پیش کرنے کپواڑہ جاتے ہوئے انجینئر رشید گرفتار

سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کو عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ (شمالی کشمیر) انجینئر شیخ عبدالرشید کو ہندوارہ میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے پارٹی کی طرف سے کپوارہ میں بلائے گئے ایک سمینار میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔
اے آئی پی کے ایک ترجمان نے کہا کہ جمعرات کی صبح جیسے ہی انجینئر رشید ہندوارہ پہنچے تو پولیس کی بھاری جمعیت نے انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد انجینئر رشید نے وہاں سے پیدل آگے جانے کی کوشش کی اور پولیس کی سخت بندشوں کے باوجود سینکڑو ں لوگ ا±ن کے مارچ میں شامل ہوئے۔ تاہم پولیس نے طاقت کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کیا جبکہ انجینئر رشید کو دیگر دس ساتھیوں سمیت حراست میں لیکر پولیس تھانہ ہندوارہ منتقل کیا۔
اپنی گرفتاری سے قبل انجینئر رشید نے وہاں موجود نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستا ن کی سرکار کو یہ بات سمجھ آنی چاہئے کہ اگر افضل گورو اور مقبول بٹ دہشت گرد ہوتے تو آج انہیں ریاست کے دور دراز دیہات میں بھی کرفیو جیسی بندشیں نہیں لگانی پڑتیں اور نہ ہی آج پوری ریاست کی سڑکیں سنسان نظر آتیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police arrest engineer rashid in handwara in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply