نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں کشمیر میں پیپلز کانفرنس ورکر ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں نامعلوم بندوق بردارروں نے ایک سیاسی پارٹی کے کارکن غلام نبی کھوجہ کو گولی مار کر قتل کردیا۔
سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے بدھ کی شب میں رات پیپلز کانفرنس (پی سی) کے کارکن کو کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ان کے گھر کے باہر گولی مار دی۔
مسٹر کھوجہ کو فوراً مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمام حملہ آور واردات انجام دینے کے بعد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جائے واقعہ سے فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے پولس نے زبردست مہم شروع کردی ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peoples conference worker shot dead in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply