جنوبی کشمیر میں پتھراؤ کے دوران پی ڈی پی ممبر اسمبلی زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پتھراؤ کے واقعہ کے دوران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایک ممبر اسمبلی اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی گاڑی اس پتھراؤ کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ سے پی ڈی پی ممبر اسمبلی محمد خلیل بند رات کے قریب ایک بجے گرمائی دارالحکومت سری نگر کی طرف جارہے تھے جب ایک مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے پتھراؤ سے بچنے کے لئے گاڑی کی رفتار بڑھائی تو یہ الٹ گئی جس میں خلیل بند شدیدزخمی ہوگئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہیں علاج و معالجہ کے لئے سری نگر میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی خلیل بند کی مزاج پرسی کے لئے فوجی اسپتال پہنچی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ پی ڈی پی ممبر اسمبلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایات پر کل اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کرنے کی غرض پلوامہ پہنچے تھے۔
وادی میں بیشتر ممبران اسمبلی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سری نگر کے سیکورٹی زونز میں ہی قیام پذیر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی احتجاجی لہر کے دوران تاحال 42 افراد ہلاک جبکہ قریب 3500 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ وادی میں پیدا شدہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے مرکزی حکومت نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 20 اضافی کمپنیاں کشمیر پہنچا دی گئی ہیں۔
اس سے قبل احتجاجی مظاہروں کی لہر شروع ہونے کے ساتھ ہی اسی فورس کی قریب 20 کمپنیاں( 2 ہزار اہلکار) یہاں بھیجی گئی تھیں۔ جبکہ ریاست کی سرمائی دارالحکومت جموں سے 14 جولائی کو فوج کی پیدل فوج کے 1500 اہلکار یہاں پہنچائے گئے تھے۔ (یو ا ین آئی)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pdp mla injured as mob attacks vehicle in pulwama in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply