کشمیر کے سری نگر میں انتہا پسندوں کے حملہ میں پی ڈی پی لیڈر شدید زخمی

سری نگر: یہاں کے برز ولہ علاقہ میں بدھ کی شام میں انتہاپسندوں کی فائرنگ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا ایک بلاک صدر شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی پی لیڈر عبد القیوم پر تقریباً رات ساڑھے آٹھ بجے ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں چلائی گئیں جس میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے ۔
انہیں فوراً ایس ایم ایس ایچ اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ذرائع نے اس واردات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دو انتہا پسند پرانے پل برزولا میں ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان پر بہت قریب سے گولیاں چلاکر ان پیٹ کے نچلے حصہ میں تین گولیاں اتار کر فرار انہیں خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pdp leader shot at in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply