ریاستی حکومت کشمیریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ روکنے میں ناکام : نیشنل کانفرنس

سری نگر: وادی کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے نہ تھمنے والے سلسلے کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ موصوفہ فورسز کی لگام کسنے اور بے تحاشہ و بلاجواز طاقت کے استعمال پر روک لگانے کے بجائے بار بار ہلاکتوں کو جواز بخشنے کے لئے غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کررہی ہیں، جس سے نہ صرف عوامی سطح پر غم و غصے اور ناراضگی میں مزید اضافہ ہورہا ہے بلکہ فورسز کے حوصلے بھی بلند ہوتے جارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ چھتہ بل کے مہلوک نوجوان ریاض کو بالکل نزدیک سے پیلٹ گن کا شکار بنایا گیا، جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے بھی کی ہے۔
پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، جو ریاست کے امور داخلہ کا بھی قلمدان سنبھال رہی ہیں، نے فورسز کو عام شہریوں کا تہیہ تیغ کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور موصوفہ خود عام شہریوں پر بلا جواز و بے تحاشہ طاقت کے استعمال اور ہلاکتوں کو جواز بخشنے میں مصروف ہے۔ محبوبہ مفتی اور پی ڈی پی والوں نے دوغلی پالیسی کی تمام حدیں پار کردی ہیں اور آج یہ لوگ احتجاج کرنے والے ناراض نوجوانوں کو غنڈے اور شرپسند عناصر قرار دے رہے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pdp govt failed to stop killings of kashmiri pepole in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply