پی ڈی پی کی میٹنگ سے غائب رہنے والے باغی جلد پارٹی میں واپس آجائیں گے: پارٹی کے سینیئر لیڈروں کو امید

سری نگر: دوشنبہ کو پی ڈی پی کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ایک میٹنگ سے غائب رہنے والے پارٹی باغیوں سے پی ڈی پی رہنماؤں نے ملاقاتیں کرنا شروع کر دیں اور اعتماد ظاہر کیا کہ سوائے سابق وزیر عمران رضا اور ان کے چچا عابدی انصاری کے دیگر باغی جلد ہی پارٹی میں واپس آجائیں گے۔

واضح ہو کہ تین باغی ممبران اسمبلی عبد المجید پیڈر، جاوید احمد بیگ اور عباس وانی کا محبوبہ سے ملاقات کرنا طے تھا لیکن ان میں سے کوئی بھی محبوبہ کی رہائش گاہ نہیں پہنچا۔

ذرائع نے خیال ظاہر کیا کہ پی ڈی پی کے باغی اراکین اس لیے محبوبہ کی رہائش گاہ نہیں پہنچ سکے ہوں گے کہ زیادہ تر پارٹی لیڈران اور ممبران اسمبلی پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر الطاف بخاری کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرنے رفیع آباد میں لڈورا گئے ہوئے ہیں اور ان میں وہ باغی بھی شامل ہوں گے۔ اور ان کا ملاقات کے لیے نہ آپانے کا سبب یہی ہو سکتا ہے۔

یہ واقعہ عین اس روز کا ہے جس دن بی جے پی جنرل سکریٹری اور پارٹی کے جموں و کشمیر امور کے انچارج رام مادھو نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی کہ بی جے پی ریاست میں حکومت سازی کے لیے پی دی پی باغیوں سے رابطہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ڈی پی میں بغاوت ہے لیکن بی جے پی حکومت سازی کے لیے پی ڈی پی لیڈروں کے ساتھ کوئی بات نہیں کر رہی۔وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کے حوالے سے جو بھی باتیں کی جارہی ہیں وہ محض افواہ ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pdp confident three dissidents will return in the party fold in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply