کشمیر میں پیلیٹ گن کے استعمال کے خلاف ہری سنگھ ہاسپٹل کے نیم طبی عملہ کا احتجاج

سری نگر: (یو ا ین آئی) کشمیر میں ہورہی شہری ہلاکتوں اور پیلٹ بندوقوں کے بے تحاشہ استعمال کے خلاف پیر کے روز یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ (ایس ایم ایچ ایس) اسپتال کے نیم طبی عملہ نے اپنا پرامن احتجاج درج کیا۔
پیرا میڈیکل اسٹاف کے درجنوں اراکین اسپتال کے احاطے میں جمع ہوئے اور آزادی و سیکورٹی فورس مخالف نعرے بازی کرنے لگے۔ احتجاجی پیرامیڈیکل اسٹاف کے اراکین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھے رکھے تھے جن پر ’کشمیریوں کا قتل عام بند کرو‘، ’پیلٹ بندوقوں کا استعمال بندو کرو‘اور دیگر احتجاجی نعرے درج تھے۔
انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ شہری ہلاکتوں میں ملوث سیکورٹی فورس اہلکاروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے پیلٹ بندوقوں کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سیکورٹی فورسز احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال کررہی ہے۔
وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی احتجاجی لہر میں تاحال 57 عام شہری ہلاک جبکہ 4 ہزار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی پولیس کے دو اہلکار ہلاک جبکہ جموں وکشمیر اور مختلف دیگر حفاظتی دستوں کے 3500 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paramedics at smhs protest against use of pellets in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply