جے اینڈ کے کے پہلے لیفٹننٹ گورنرگریش مرمو کی جموں آمد کے خلاف احتجاج

جموں:نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دلانے والی آئین کی دفعہ370کی تنسیخ کے بعدکا درجہ ختم ہونے کے بعد پہلی بار جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے گذشتہ دنوں 150سالہ پرانی رسم دربار موو کے موقع پرسِول سکریٹریٹ کا دورہ کیا اور تقریب کے دوران گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس دوران جموں کے پریس کلب میں نیشنل پینتھرزپارٹی نے ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرنے، ریست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے اور لیفٹیننٹ گورنر کی جموں آمد کے خلاف احتجاج کیا۔پارٹی نے جموں میں ”لیفٹننٹ گورنر واپس جاؤ‘ہٹلر راج نہیں چلے گا“‘ کے بینرز آویزاں کر دیے تھے۔

نیشنل پنتھرز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر ہرش دیو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی خصوصی حیثیت ہی ختم کردی۔

ساؤتھ ایشین وائرسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘تاریخ میں آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ کسی ریاست کا درجہ ختم کیا گیا ہو، یہ جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کے یکسر خلاف ہے۔

ہرش نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ریاست ڈوگرہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے تشکیل دی تھی اور بی جے پی نے جموں کی ڈوگرابرادری کو دھوکا دیا ہے۔۔ ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کو پھر سے ریاست کا درجہ دیا جائے(ساو¿تھ ایشین وائر)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panthers party put up banners against lt governor in jammu in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.