کشمیر کے پامپور میں مسلح تصادم جاری،2دہشت گرد ہلاک

سرینگر: جموں وکشمیر میں سرینگر -جموں قومی شاہراہ سے 10 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع پامپورر میں ایک سرکاری عمارت میں روپوش دہشت گردوں کے ساتھ گذشتہ تین روز سے جاری مسلح تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کچھ دہشت گرد اب بھی عمارت میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس جھڑپ میں سیکورٹی فورس کے دو جوان زخمی ہو گئے ہیں۔
جن کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پامپور میں واقع جموں وکشمیر صنعتی ترقی کے ادارہ کی عمارت میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مہم ابھی جاری ہے۔ سکیورٹی فورس نے دہشت گردوں پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے ،تاہم ان کی لاش ابھی برآمد نہیں کی جا سکی ہے۔ ایک دہشت گردمنگل کو اور دوسرا بدھ کی صبح مارا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pampore encounter ends two militants killed at edi complex in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply