پاکستان نے بھی عید کے لئے نہیں رکھے نیوکلیئر بم:محبوبہ مفتی

سری نگر: نیو کلیئر بم کو لیکر انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم مودی کے بیان پر پاکستان کے رد عمل کی تائید کرتے ہوئے جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی ٰ محبوبہ مفتی کا کہناہے کہ اگر ہندوستان کے پاس نیوکلیئر بم دیوالی کے لئے نہیں ہے تو ظاہر ہے کہ پاکستان نے بھی انہیں عید کے لئے نہیں رکھا ہے ۔

خیال رہے کہ محبوبہ مفتی ان دنوں مرکزی حکومت اور خاص طور سے پی ایم مودی کو مسلسل ہدف تنقید بنا رہی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دیئے بیان کے ایک روز بعد مودی کوہدف تنقید بتاتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک ٹوئٹ کر لکھا” اگر ہندوستان کے پاس نیوکلیئر بم دیوالی کے لئے نہیں ہیں تو ظاہر ہے پاکستان نے بھی اسے عید کے لئے بنا کے نہیں رکھا ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ آخر پی ایم اتنے نچلی سطح پر جا کر بیان بازی کر رہے ہیں، انہوں نے سیاسی بحث کی سطح کو گرانے کا کام کیا ہے“۔

خیال رہے کہ نیو کلیوربم کے حوالے سے اتوار کے روز راجستھان کے باڑمیر میں وزیر اعظم مودی نے پاکستان پر طنزکرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے آئے دن پاکستان کی جانب سے کہا جاتا تھا کہ ’ ہمارے پاس نیوکلیئر بٹن ہے تو ان کے اگر نیو کلیئر بٹن ہے تو پھر ہمارے پاس کیا ہے بھائی؟ کیا ہم نے اس کو دیوالی کے لئے رکھا ہے ؟ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان کی دھمکی سے خوف زدہ ہونے کی پالیسی کو ترک کر دی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans nuclear arsenal is not for eid mehbooba mufti on pm modis weapons for diwali remark in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.