راجوری ضلع میں سرحدی رہائشی علاقوں پر پاکستانی فوج کی فائرنگ و مارٹر گولہ باری

جموں: پاکستانی فوجیوں نے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل سرحدی چوکیوں اور رہاشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔جس کا ہندوستانی فوج نے بھی منھ توڑ جواب دیا۔
ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔راجوری کے ڈسٹرکٹ کمشنرشاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ راجوری ضلع کے نوشیرہ سیکٹر میں ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری منگل کی صبح سات بجے شروع ہوئی۔
انہوں نے زمید کہا کہ پاکستانی فوج نے جھنگار ،دھماکا اور کلال پٹیوں کے علاقوں میں پانچ دیہات کو نشانہ بنا کر فائرنگ و گولہ باری کی جو سہ پہر تک جاری رہی ۔ اس فائرنگ اور گولہ باری کے باعث سرحدی علاقوں کے تمام اسکولوں میں تعطیل کر دی گئی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani troops shell border areas in rajouri district of jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply