جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی در انداز ہلاک

جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی در انداز ہلاک
جموں: جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے آج ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کر دیا۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ منگل کی صبح پاکستان سے ایک مشتبہ شخص بین الاقوامی سرحد پار کی اور دھند کا فائدہ اٹھا کر وہ آر ایس پورہ سیکٹر میں تارکی باڑھ کے قریب پہنچ گیا۔ سرحد کی حفاظت میں مستعدی سے تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے للکارا۔
لیکن جب اس نے کوئی توجہ نہیں دی تو بی ایس ایف نے اس پر فائرنگ کر دی جس میں وہ ہلاک ہو گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔