پاکستان کی ہندوستانی چوکیوں پر پھر بلا اشتعال فائرنگ

سری نگر: پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے شاہ پور سیکٹر میں ایل او سی پر بلا اشتعال مارٹر گولہ باری کی۔
مقامی پولس کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے سرحد پار سے گولہ باری صبح سات بج کر 40منٹ پر شروع کی اور کئی گھنٹے تک کرتے رہے۔وہ اس دوران مارٹروں، خودکار اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کررہے تھے۔
تاہم اس فائرنگ میں فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ہندوستانی فوج بھی اس فائرنگ کا منھ توڑ جواب دے رہی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ہفتہ پونچھ ضلع میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا یہ تازہ ترین واقعہ پونچھ ۔روال کوٹے روڈ پر چھکن دا باغ کے راستے ایل او سی پار سفر اور تجارت دوبارہ شروع ہونے کے ایک ہفتہ بعد رونما ہوا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan violates ceasefire in poonch in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply