پاکستانی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

جموں: پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں کسی اشتعال کے بغیر ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی۔ وزارت دفاع نے یہاں بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے پاکستانی فوج نے صبح نو بجکر پندرہ منٹ پر چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی اور مارٹرر داغے۔
انہوں نے بتایا کہ سرحد پار سے ہورہی فائرنگ کا ہندوستانی فوج نے مناسب جواب دیا۔ فائرتگ ساڑھے دس بجے بند ہوگئی۔ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan violates ceasefire in poonch sector in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply