پاکستان نے نوشیرہ اور کرشنا گھاٹی میں پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

جموں: جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں جمعرات کوپاکستان نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال گولی چلائی۔
وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے صبح سات بجکر 40 منٹ پر نوشیرہ سیکٹر اور کرشنا گھاٹی میں کنٹرول لائن پر چھوٹے ہتھیاروں ، خود کار ہتھیاروں ، 82 ایم ایم اور 120 ایم ایم کے مارٹروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہندستانی فوج نے بھی موثر طریقہ سے جوابی کارروائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فائرنگ میں ہماری جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan violates ceasefire along loc in nowshera krishna ghati in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply