پاکستان نے پھر بلا اشتعال ہندوستانی فوج کی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی

جموں: جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں پاکستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی فوج کی پیشگی چوکیوں پر آج پھر فائرنگ کی۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے صبح تقریبا ًچھ بج کر 20 منٹ پر چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں اور موٹار سے کنٹرول لائن کے پاس کرشنا وادی میں اندھا دھند گولے داغے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے صبح آٹھ بج کر 45 منٹ پر راجوری کے لام سیکٹر میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے اس فائرنگ کا زبردست جواب دیا گیا۔ اس میں کسی کے زخمی ہونے یا نقصان کی خبر نہیں ہے۔گذشتہ تین روز کے دوران پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا یہ چھٹا موقع ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan violates ceasefire again heavy firing in poonch in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply