پاکستان نے ہفتہ بھر میں دوسری بار سرحدی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

جموں : پاکستانی فوج نے ایک ہفتہ میں دوسری بار منگل کے روز سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج پر پیر کی رات سے ہی بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کر رہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج نے مارٹروں سے گولہ باری بھی کی اور چھوٹے اسلحہ اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے بھی اس کا مناسب جواب دیا ۔انہوں نے بتایا جکہ پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ میں ہندوستان کا فی الحال کوئی جانی نقصان نہیںہو اہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan violates ceasefire again along loc in poonch sector in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply