پاکستان کی ہندوستانی علاقے میں بلا اشتعال گولہ باری،24گھنٹے میں دوسری بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی کے اودھم پور کے دورے کے ایک دن بعد آج پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر ہندستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔جس پر ہندوستانی فوج کوبھی جوابی کاروائی پر مجبور ہونا پڑا۔ دفاعی ترجمان نے یہاں بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر صبح ساڑھے نو بجے ہندستانی چو کیو ں کو نشانہ بناتے ہوئے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر سے گولہ باری کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہندستانی چوکیوں پر تعینات فوجی بھی زبردست جوابی فائرنگ کر رہے ہیں اورگولہ باری اب بھی جاری ہے۔ تاہم ابھی تک کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کشمیر کے بعد گذشتہ24گھنٹے کے دوران پاکستان نے دوسری بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اتوار کو ایل او سی پر پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ میں ایک غیر فوجی زخمی ہوا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan troops violate ceasefire in poonch india retaliates in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply