بی ایس ایف سے فائرنگ روکنے کی التجا کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی کی

جموں:جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر سرحدی حفاظی دستے (بی ایس ایف) کی فائرنگ روکنے کے لیے اتوار کو پاک رینجرز کی بی ایس ایف سے فریاد کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ارنیا سیکٹر میں فائرنگ شروع کر دی۔

بی ایس ایف کی جوابی کارروائی میں سرحد پار ایک فوجی اہلکار ہلاک ہواتھا اور اسی کے بعد پاک رینجرز نے بی ایس ایف سے فائرنگ روکنے کی استدعا کی تھی۔لیکن رام گڑھ سیکٹر میں رات میں تقریباًساڑھے دس بجے پاکستان کی طرف سے چھوٹے ہتھیاروں اور پھر مارٹروں سے بی ایس ایف کے مورچوں کو نشانہ بنا کر گولی باری کی گئی۔

فوج کے ایک سینیئر افسر کے مطابق پاکستان کی فائرنگ کا بی ایس ایف کے جوانوں نے کرارا جواب دیا ۔اس سے قبل بی ایس ایف نے 19سکنڈ کا ایک تھرمل امیجنری فوٹیج بھی جاری کیاجس میں پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کیے جانے پر جوابی اکرروائی مین ایک پاکستانی چوکی تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

واضح ہو کہ گذشتہ کچھ روز کے دوران بین الاقامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ میں بی ایس ایف کے دو جوان مارے گئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan resumes shelling day after pleading bsf to stop firing in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply