جموں کے پونچھ ضلع میں محاذی چوکیوں پر پاکستانیوں کی بلا اشتعال فائرنگ

جموں:(یواین آئی)پاکستان نے ایک بار پھر سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں کشمیر کے پونچھ ضلع کی محاذی چوکیوں پر آج فائرنگ کردی ۔
دفاعی ترجمان نے یہاں بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک پونچھ سیکٹر کی سرحدی چوکیوں پر صبح پونے نو بجے پاکستانی فوج نے کسی اشتعال کے بغیر چھوٹے اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ اور مارٹر وں سے گولے داغنا شروع کر دیے۔
انہوں نے کہا”ہمارے جوان فائرنگ کا ثابت قدمی سے جواب دے رہے ہیں۔“ قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے کل بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ کے کرشنا وادی میں فائرنگ کی تھی جس میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan resorts unprovoked firing in poonch in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply