جنگ بندی کی خلاف ورزی بند نہ کی تو پاکستان اپنی موت خود مرجائے گا:نائب وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر

جموں:جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہندوستان کوئی کمزور ملک نہیں ہے اور اگر اس نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نہیں روکیں تو یہ (پاکستان) اپنی موت آپ مرے گا۔
ڈاکٹر سنگھ نے یہاں یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہبھارت ایک کمزور ملک نہیں ہے اور پاکستان کو بھی اسے تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے جنگ کی خلاف ورزیاں کرکے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں کیا تو یہ (پاکستان) اپنی موت آپ مرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فائرنگ اور اس ملک کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے ہندوستانی فوج، بی ایس ایف اور دیگر فورسز کافی ہیں‘۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہہم پاکستان کو سبق سکھائیں گے اور اسی زبان میں جواب دیں گے جو زبان وہ (پاکستان) سمجھتا ہے‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan must understand that india is not weak nation jk dy cm in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply