پاکستان کا بزدلانہ منصوبہ بے نقاب

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیتھ پورا میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں پر بزدلانہ حملہ کے ایک روز بعد چونکا دینے والا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں جیش محمد کے ایک16سالہ دہشت گرد کو دکھایا گیا ہے ۔
اس ویڈیو میں اس کمسن لڑکے کو ،جو ایک پولس اہلکار کا بیٹا ہے، سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کے منصوبہ پر بات کرتے دیکھا ور سنا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ڈالی جانے والی اس ویڈیو سے اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ پاکستان خطہ میں امن درہم برہم کرنے کے لیے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی ذہنی دھلائی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو صبح صادق کے وقت سی آر پی ایف کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔سی آر پی ایف کی جوابی فائرنگ میں جو دہشت گرد ہلاک ہئے تھے ان میں ایک وادی کا رہائشی یہی 16سالہ لڑکا بھی شامل تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan brainwashing local youth to spread terror in kashmir valley shocking details in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply