پاکستان نے راجوری سیکٹر میں پھر فائربندی کی خلاف ورزی کی

جموں:پاکستان نے آج علی الصباح جنگ بندی کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں کشمیر کے راجوری ضلع کے بالاکوٹ سیکٹر میں محاذی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔
وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا، “نوشیرا سیکٹر میں گزشتہ رات نو بجے پاکستان کی جانب سے گولہ باری رک گئی تھی لیکن بالاکوٹ سیکٹر میں 12 بج کر 50 منٹ سے لے کر ایک بجکر 30 منٹ تک بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں چوکیوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جس کے باعث 1700افراد کو محفظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔
پاکستان رینجرز کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ سے 10ہزا افراد متاثر ہوئے ہیں تاہم ترجمان کے مطابق اس گولہ باری میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan again violates ceasefire in jks balakote in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply