ایل او سی پر پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری،دو راکٹ داغے

جموں : فوجی بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میںجنگ بندی کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے کرشنا گھاٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ای او سی) پر واقع فوجی کیمپ کی جانب دو راکٹ داغے ۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس فوجی افسر نے مزید بتایا کہ جان بوجھ کر اشتعال دلانے والی حرکت پر ہندوستان نے اس اندیشہ کے تحت جوابی کارروائی کرنے سے گریز کیا کہ اس سے سرحد پار شہریوں کو کافی جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

اس افسر نے مزید کہاکہ چونکہ پاکستان یوم یکجہتی کشمیر منا رہا ہے اس لیے ہندوستانی فوج کو مشتعل کرنے اور اس کو شدید ردعمل ظاہر کرنے پر اکسانے کی دیدہ دانستہ کوشش کی گئی ہے۔اور اگر ہندوستان کی طرف سے بھی بھرپور جواب دیاجاتا تو سرحد پار یوم یکجہتی کشمیرپر عوامی جلسوں کے پیش نظر شہری ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب سے نیا سال شروع ہوا ہے پاکستانی فوج جنگ بندی معاہدے کی تسلسل سے خلاف ورزی کر رہی ہے۔15جنوری کو بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں بارڈر سیکورٹی فورس کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ مارا گیا تھا۔

اس سے چار روز قبل11جنور ی کو راجوری ضلع میں ایک فوجی کیمپر فائرنگ ایک فوجی مزدورہلاک ہوگیا اور اسی روز پاکستان نے راجوری ضلع کے ہی نوشیرہمیں ایل او سی پر آئی ای ڈی سے حملہ کر دیا جس میں ایک میجر سمیت دو ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak violates ceasefire in poonch targets army camp with rocket launchers in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment