ایل او سی پر پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ میں ہندوستانی فوج کا کیپٹن زخمی

جموں : پاکستان کے فوجیوں نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ای او سی) پر واقع ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی ۔اچانک ہی بلا اشتعال ہونے والی اس فائرنگ میں فوج کا ایک کیپٹن زخمی ہو گیا۔
ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پاکستان نے پونچھ کے چاکن دا باغ علاقہ میں ایل او سی پر فائرنگ میں زخمی ہونے والے کیپٹن کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
اس اہلکار نے مزید بتایا کہ ہندوستانی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی ۔اور دونوں طرف سے رات بھر فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ واضح رہے کہ ایک روز پہلے ہی پاکستانی فائرنگ کے جواب میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک میجر سمیت پاکستان کے سات فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak troops fire at loc posts in poonch army captain injured in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply