ایل او سی کے قریب واقع ہندوستانی گاؤں اور چوکیوں پر بلا اشتعال پاکستانی فائرنگ

جموں:پاکستان نے ایک بار پھر یہاں پلانوالا سیکٹر میں ایل او سی سے متصل علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاؤں اور سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی۔ سرحدی علاقے میں اسکول آج سے کھلنے والے تھے، جو فائرنگ کی وجہ سے بند رہے۔
ایک سینئر پولس آفیسر نے بتایا کہ پاکستان نے آج سویرے تقریبا سوا سات بجے بغیر اشتعال کے فائرنگ کی ، جس میں چھوٹے ہتھیار اور مارٹر سے پلانوالا اور جگوان پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے فارورڈ بلاک گاؤں میں بھی گولہ باری کی گئی، جس پر اپنے فوجی جوان منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سرحد پار کی فائرنگ سے پلانوالا سیکٹر میں ایک شہری زخمی ہوگئے تھے، جبکہ پونچھ سیکٹر میں بھی ایک جوان زخمی ہوئے تھے۔
پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائک کے بعد سے پاکستان نے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak resorts to unprovoked firing at loc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply