جموں و کشمیر کے نوگام میں مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے پاکستانی ساخت کا اسلحہ برآمد

نئی دہلی:فوج نے کہا کہ جمعرات کو جموں وکشمیر کے نوگام سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کرنے والے جن چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ان کے قبضہ سے ا یسی کئی اشیاءملی ہیں جن سے انہیں پاکستان سے مدد ملنے کے ٹھوس ثبوت ملتے ہیں۔
فوج نے کہا کہ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے پاس سے 4 اے کے 47 رائفلیں، ان رائفلوں کے 47 میگزین، ایک ریڈیو سیٹ، ایک جی پی ایس ایک دوربین، دو وائر کٹر، سیمسنگ موبائل، ابتدائی طبی امداد اور کپڑے اور کھانے کی چیزیں بھی ملی ہیں۔
اور ان سب پر ”پاکستان میں تیار“ مہر ثبت ہے۔ فوج نے ان ہتھیاروں اور چیزوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ اس سے پاکستان کے دہشت گردی کو شہ اور حمایت دینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو ہتھیار مہیا کرانے کے ثبوت ملتے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak markings on grenades seized from terrorists in naugam army in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply