پاکستان نے میر واعظ کو ورغلانا شروع کردیا،وزیر خارجہ قریشی کاحریت رہنما کو فون آیا

نئی دہلی/سری نگر: وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی نئی حکومت نے آخر کار جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنے خطرناک ارادے اور بدنیتی اس وقت ظاہر کر دی جب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو فون کر کے انہیں حکومت پاکستان کی ان کوششوں سے آگاہ کیا جو وہ ”جموں و کشمیر میں حقوق انسانی کی زبردست پامالی اجاگر کرنے کے لیے کر رہی ہے“۔

قریشی نے لندن میں آئندہ ہفتہ ہونے والے ان پروگراموں سے بھی عمر فاروق کو مطلع کیا جن میں ان معاملات پر سیر حاصل روشنی ڈالی جائے گی۔

دہلی میں سرکاری ذرائع نے انڈین ایکسپریس سے کہا کہ یہ نہایت غیرمعمولی واقعہ ہے کہ پاکستان کے کسی اعلیٰ سفارت کار اور پاکستانی نمائندے نے براہ راست حریت رہنماؤں کو فون کیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اسے یاد نہیں کہ گذشتہ دس سال کے دوران ایسی کوئی گفتگو ہوئی ہو۔ورنہ عام طور پر پاکستانی نمائندے اسی وقت ھریت لیڈروں سے ملاقات کرتے ہیں جب وہ ہندوستان آتے ہیں اور وزارت خارجہ کو اس سے مطلع رکھا جاتا تھا۔

لیکن این ڈی اے حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سال سے ہندوستان آنے والے پاکستانی نمائندوں اور ھریت لیڈروں کے درمیان ملاقات کے تمام راستے مسدود کیے ہوئے ہیںیہاں تک کہ خارجہ سکریٹری اور وزراءخارجہ سطح کے مذاکرات بھی منسوخ کر دیے۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ قریشی نے ان سے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں دنیا کے تمام ممالک سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ”جموں و کشمیر میں جو کچھ پیش آرہا ہے اس پر پاکستان کو سخت تشویش ہے“۔

انہوں نے جو سب سے اہم بات کہی وہ یہ تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت ہند سے رابطہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہندوستان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔اب انتخابات کے بعد نئی حکومت سے بات کی جائے گی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak foreign minister qureshi dials hurriyat chief mirwaiz umar farooq in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment