پاکستانی ہائی کمشنر نے حریت رہنما سید علی گیلانی سے ملاقات کی

پاکستانی ہائی کمشنر نے حریت رہنما سید علی گیلانی سے ملاقات کی
نئی دہلی: پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط نے کشمیری علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی سے ان کی دہلی میں وقع رہاش گاہ جا کر ملاقات کی اور خیر عافیت دریافت کی۔واضح رہ کہ گیلانی کافی دنوں سے بیمار ہیں۔ اور علاج کے سلسلہ میں آجکل دہلی میں ہی مقیم ہیں۔اس ملاقات میں دونوں کے درمیان کشمیر مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔قابل غور ہے کہ حریت رہنماو¿ں سے ملاقات کے معاملہ پر ہی اگست2014کو دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات ہندوستان نے منسوخ کر دیے تھے۔دونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹریوں کے درمیان بات چیت کی پھر تجویز ہے اور دونوں ممالک اس کی تاریخیں طے کرنے میں مصروف ہیں ۔ایسی صورت حال میں گیلانی کی عبد الباسط سے ملاقات دونوں کے مابین ہونے والی سیاسی گفتگو بھی کافی اہم ہے۔