جموں و کشمیر میں کشتواڑ پولس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے پاس سے حزب المجاہدین کا انتہاپسند گرفتار

سری نگر: مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں انتہا پسندوں کے خلاف سلامتی دستوں کی کارروائی جاری ہے۔ سلامتی دستوں نے گذشتہ کئی روز سے جاری کارروائی کے دوران لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے کچھ انتہاپسندوں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

اسی آپریشن آل آؤٹ کے دوران منگل کے روز مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے کشتواڑمیں پولس اور فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے اوور گراؤنڈ انتہا پسند کو گرفتار کیا ہے۔یہ گرفتاری کشتواڑ کے پولس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر سے محض100میٹر کی دوری پر سنگرام بھٹہ سے کی گئی۔

گرفتار شخص کی شناخت آصف مصطفیٰ کے طور پر کی گئی ہے۔جو حزب المجاہدین کے اوور گراؤنڈ کارکن کے طور پر سرگرم تھا۔

گرفتار انتہاپسند کے قبضہ سے ملنے والے اسلحہ میں پاکستانی ساخت کا ایک میگزین کے ساتھ ایک 7.63پستول ،اور ایک چینی بم بھی شامل ہے۔آصف کے گھر کے اندر ایک ٹھکانے سے جو دیگر سازو سامان بر آمد ہوا ہے اس میں دو اے کے47کے کارتوس، ایک ریڈیو سیٹ بمع انٹینا،52راؤنڈ گولیاں اور ایک لیٹر پیڈ جس پر حزب المجاہدین ڈپٹی کمانڈر کے مہر ثبت ہے شامل ہے۔

اسی دوران سلامتی دستوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے سوپور میں ایک ایسے بنکر کا سراغ لگایا ہے جسے دہشت گردوں کے تربیتی مرکز کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں سلامتی دستوں کے آپریشن آل آؤٹ کے دوران سوپور سے لشکر طیبہ کے ایک انتہاپسندطارق چاننا کی گرفتاری نے سلامتی دستوں کو سوپور کے براٹھ علاقہ کے ایک باغ میں انتہاپسندوں کے ٹھکانے تک پہنچا دیا۔ یہ زمین دوز ٹھکانہ17فٹ لمبا اور چھ فٹ چوڑا ہے۔

جہاں انتہاپسندوں کو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرنے کی تربیت دی جاتی تھی۔ایک سینیئر پولس عہدیدار کے مطابق یہ کنکریٹ کا بنکر تھا جہاں دیگر سازو سامان میں بارود بھی برآمد ہوا۔اس افسر نے مزید بتایا کہ انتہاپسند اس بنکر کو سلامتی دستوں سے خود کو چھپانے کے لیے بھی استعمال کرتے تھے۔

اس افسر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد زبردست دباؤ میں ہیں اور پریشان ہیں کیونکہ گاؤں دیہات میں اب کوئی ان کی مدد کر رہا ہے نہ منھ لگا رہا ہے۔ نیز انتہاپسندوں کے جنازوں میں بھی اب لوگ بھاری تعداد میں نہیں شامل ہو رہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Overground hizbul mujahideen terrorist held in jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.