دہلی و کشمیر میں شیعہ عالم کے گھر سمیت کئی مقامات پر چھاپوں میںسوادوکروڑ روپے ضبط

سری نگر:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے وادی کشمیر میں چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی جاری رکھتے ہوئے سینئر حریت رہنما اور معروف شیعہ عالم آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ خیال رہے تفتیشی ایجنسی نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر اور قومی راجدھانی دہلی میں 27 مقامات پر چھاپے مارے اور اس دوران ان مقامات سے قریب 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم کے ساتھ ہی حوالہ کاروبار سے متعلق قابل اعتراض دستاویزات ، کئی لیپ ٹاپ، موبائل فون اور ہارڈ ڈسک جیسے الیکٹرانک سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے جمعرات کی صبح ریاستی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کے ہمراہ سینئر حریت لیڈر آغا حسن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشیاں شروع کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران کسی کو بھی رہائش گاہ سے باہر نکلنے یا اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ آغا حسن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے 9 ستمبر کو نئی دہلی میں این آئی اے کے ہیڈکوارٹرس پر احتجاجی دھرنا دینے اور گرفتاری پیش کرنے کے اعلان کے محض ایک روز بعد انجام دی گئی۔ جس پریس کانفرنس کے دوران علیحدگی پسند قیادت نے یہ اعلان کیا، اس میں حریت لیڈر آغا حسن بھی موجود تھے۔ شیعہ عالم آغا سید حسن انجمن شرعی شیعان جموں وکشمیر کے صدر ہیں۔ ان کی تنظیم بزرگ علیحدگی پسند راہنما مسٹر گیلانی کی قیادت والی حریت کانفرنس سے وابستہ ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 2 crore terror funds seized in raids in delhi and kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply