جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ، واک آؤٹ

جموں:موسم سرما کی راجدھانی جموں میں جاری ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران بدھ کو اپوزیشن کے سبھی ممبران نے 2016 کے ایجی ٹیشن کے دوران وادی میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کرانے کے مطالبے کو مسترد کئے جانے کے خلاف ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا۔
اسمبلی کی کاروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نیشنل کانفرنس، کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کے ممبران اسمبلی اپنی سیٹوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور کشمیر میں سال 2016 کی ایجی ٹیشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی شہری ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اپوزیشن ممبران میں سے سب سے پہلے یہ مطالبہ کانگریس کے رکن جی ایم سروری نے اٹھایا۔
اس کے فوراً بعد اپوزیشن کے سبھی دیگر اراکین بھی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرنے لگے۔ اپوزیشن ممبران نے ’ہم کیا چاہتے عدالتی تحقیقات‘، ’بجرنگ سرکار ہائے ہائے‘، ’پی ڈی پی سرکار ہائے ہائے‘ کے نعرے لگائے۔ بعد میں اپوزیشن کے سبھی ممبران نے ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition members walk out of jk assembly in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply