سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت ہی جاری رکھی گئی

سری نگر: وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر پیر کے روز بھی گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت کی ہی اجازت رہی۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’آج گاڑیوں کو سری نگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی‘۔
انہوں نے بتایا ’قاضی گنڈ اور جنوبی کشمیر میں قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر گذشتہ ایک ہفتے سے پھنسی گاڑیوں کے علاوہ نئے ٹریفک کو بھی جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی لیکن کم از کم آجکسی بھی گاڑی کو جموں سے کشمیر کی طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔

Title: one way traffic on srinagar jammu highway | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply