کشمیر میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں انتہاپسند ہلاک، تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں سلامتی دستوں اور انتہاپسندوں کے درمیان مسلح تصادم میں ایک انتہاپسند ہلاک ہو گیا۔موصول اطلاع کے مطابق یہ مسلح تصادم ابھی جاری ہے۔

ہندوستانی سلامتی دستے انتہاپسندوں کی فائرنگ کا جواب دے رہے ہیں۔ایک پولس افسر کے مطابق سلامتی دستوں کو ہنڈواڑہ سیکٹر میں انتہاپسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد چیک سودووال گاؤں میں سرچ مہم چلائی گئی ۔

سلامتی دستوں کے اہلکار انتہاپسندوں کو تلاش کر رہے تھے کہ اچانک ہی سلامتی دستوں پر انتہاپسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ سلامتی دستوں نے فوراً ہی منھ توڑ جوا ب دیا۔

جس میں ایک انتہاپسند مارا گیا۔ ادھر ایک دوسری واردات میں جو اننت ناگ کے بیجبہاڑا کے جیرپورامیں ہوئی انتہاپسندوں نے سی آر پی ایف کے بنکر پر گرینیڈ پھینکا جس میں سی آر پی ایف کے تین جوان زخمی ہو گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One terrorist gunned down in kupwara in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News