کشمیر میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا

سری نگر: پولس کے مطابق جمعہ کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ علاقہ میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی ہنوز شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے جمعرات کی شام میں ایک معتبر ذریعہ سے یہ خفیہ اطلاع ملنے پر کہ ہنواڑہ علاقہ کے پوہروپیٹھ میںدہشت گرد موجود ہیں کارروائی شروع کی ۔اس اہلکار نے مزید بتایا کہ تلاشی کے عمل کے دوران وہاں روپوش دہشت گردوں نے تلاش پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

سلامتی دستوں نے فائرنگ کا جواب دیا اور فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جو رات دیر گئے تک جاری رہا۔لیکن اس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One terrorist gunned down in encounter in jammu and kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply