بانڈی پورا میں سیکورٹی فورسزاور انتہاپسندوں میں تصادم ، ایک انتہا پسند ہلاک، سیکورٹی اہلکار زخمی

سرینگر:شمالی کشمیر کے باندی پورا ضلع میں آج علی الصباح سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان شدید مڈبھیڑ میں ایک جنگجو مارا گیا اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے کاجن علاقے میں واقع پاڑہ محلہ میں جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی مہم دستے نے علی الصبح ایک تحقیقاتی مہم شروع کی۔
سیکورٹی فورسز جب اس علاقے میں محاصرہ کر رہے تھے تو جنگجوؤں کی جانب سے ان پر شدید فائرنگ شروع کر دی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں ایک جنگجو مارا گیا اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ جنگجوؤں کی فی الحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ سیکورٹی فورسز اس علاقے میں چھپے دیگر جنگجوؤں کی تلاش میں لگ گئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One militant killed in bandipora encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply