سری نگر میں پولس پارٹی پر انتہاپسندوں کا حملہ،سب انسپکٹر ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر کے زکورا حضرت بل علاقہ میں انتہا پسندوں نےایک پولس پارٹی پر حملہ کر دیا ۔ جس میں ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔ انتہا پسندون کی فائرنگ میں ایک اسپیشل پولس افسر( پی ایس او) زخمی بھی ہوا ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق پولس پارٹی سری نگر کے مضافات میںحضرت بل علاقہ کے زکورا سے گذر رہی تھی کہ وہاں گھات لگائے بیٹھے انتہاپسندوں کی فائرنگ کے نرغہ میں آگئی۔ جس میں دو پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔
دونوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایاگیا جہاں سب انسپکٹر زخموں کیتاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ اس کی شناخت عمران احمد کے طور پر کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولس پارٹی زکورا میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر انہیں گھیرنے کے لیے وہاں پہنچی تھی۔

Title: one cop killed pso injured after militants attack police in jk | In Category: کشمیر  ( kashmir )
Tags: , ,

Leave a Reply