بڈگام میں تصادم: سیکورٹی فورسز نے انتہا پسندوں کی تلاش شروع کر دی

One civilian killed as militants, security forces engage in gunbattle
سرینگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج صبح سیکورٹی فورسز اور انتہا پسندوں کے درمیان تصادم میں 3 شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب چادورا علاقے میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک تلاشی مہم شروع کی ۔سیکورٹی فورسز نے صبح منھ اندھیرے دور بغ میں چادورا علاقہ کا محاصرہ کر لیا۔جیسے ہی محاصرہ تنگ ہوا وہاں روپوش انتہا پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔
سیکورٹی فورسز کے فائرنگ کرتے ہی مقامی باشندوں نے زبردست ااحتجاج شروع کر دیا اور قانون نافذ کرنے والی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس چھوڑی اور ساتھ ساتھ پیلٹ گن سے گولیاں بھی چلائیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور اضافی سیکورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہے۔