القاعدہ کی کشمیر شاخ نے ہندوستانی مسلمانوں کو جہاد پر اکسایا

سری نگر: دہشت گرد گروپ القاعدہ کا کشمیر نشین بازو انصار غزوةالہند نے ہندوستانی مسلمانو ں کو جہاد کے میدان میںکودنے کی ترغیب دی۔اس دہشت گرد گروپ نے یہ کہہ کر جہاد کی تلقین کی ہے کہ ”یہ لا اعتماد ہندو اس وقت تک اپنا چولہ بدلتے رہیں گے جب تک کہ اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا دیں اور ان کا مشن آخری مسلمان کو بھی خواہ وہ بوڑھا ہو یا بچہ ،مرد ہو یا عورت ہمارے بھائی ہوںیا بیٹے تہ تیغ کردینا ہے۔
جہاد کی یہ کال حزب المجاہدین اور لشکرطیبہ کے منحرف گروپوں پر مشتمل اس گروہ کی جانب سے دی گئی ہے جس نے خود کو القاعدہ سے وابستہ کر لیا ہے۔جو بابری مسجد کے انہدام کے 25سال پورے ہونے کے موقع پر مسلمانوں کے غصے کا فائدہ اٹھانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔کال میں کہا گیا ہے کہ ہر مسلمان کوجہادکے لیے گھر چھوڑنے پر تیار ہنا چاہئے کیونکہ دشمن جنگ کے لیے تیار ہو رہا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: On babri anniversary message from al qaeda in kashmir calls on indians to join jihad in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply